ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کو علی مبارک، ہمارے لئے بجرنگ بلی کافی : یوگی 

کانگریس کو علی مبارک، ہمارے لئے بجرنگ بلی کافی : یوگی 

Sat, 24 Nov 2018 23:09:50    S.O. News Service

بھوپال24(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کمل ناتھ پر حملہ بولا۔یوگی نے کمل ناتھ کے اس بیان پر نشانہ لگایا، جس کمل ناتھ مبینہ طور پر کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کانگریس کو صرف مسلمانوں کا ووٹ چاہئے۔ یوگی نے کہا کہ میں کمل ناتھ کا ایک بیان پڑھ رہا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ایس سی۔ایس ٹی کا ووٹ نہیں چاہئے، کانگریس کو صرف مسلمانوں کا ووٹ چاہئے۔ کمل ناتھ آپ کو یہ علی مبارک، ہمارے لئے بجرنگ بلی کافی ہے۔ واضح ہوکہ حال ہی میں کانگریس لیڈر کمل ناتھ کا ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ جس میں کمل ناتھ کہتے دکھائی دے رہے تھے کہ مجھے ایس سی۔ایس ٹی کا ووٹ نہیں چاہئے۔ ایس سی۔ایس ٹی کا ووٹ تو بی جے پی کو بھی ملتا ہے۔ ہمیں تو 90 فیصد ووٹ مسلمانوں کے چاہئے۔ اگر اس سے کم ووٹ ملے تو ہمیں نقصان ہوگا۔ وائرل ویڈیو میں کمل ناتھ یہ کہتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے تھے کہ مسلم کانگریس کے ’ووٹ بینک‘ ہیں۔ 


Share: